لوک پال کی تقرری کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی نے آج کہا کہ بدعنوانی کے خلاف
جنگ کے معاملے میں اپنی ایمانداری اور نیک نیت کا مظاہرہ کرنے والی مرکز کی
نریندر مودی حکومت کو ملک میں لوک پال ادارے کا قیام کرکے فوری طور پرلوک
پال کی تقرری کرنی چاہیے۔محترمہ مایاوتی نے کہا کہ مرکزی حکومت کے اعلی عہدوں پر بدعنوانی کے خاتمے
کے لئے '' لوک پال '' کےقیام کے
لیے پورے ملک میں ایک عام رائے بنی تھی، جس
کے بعد 2013 میں لوک پال قانون بنایا گیا تھا جوجنوری 2014 سے نافذ ہے مگر
نریندر مودی حکومت نے کسی نہ کسی بہانے سے اس اہم قانون کو گزشتہ تقریبا
تین سال سے مکمل طور پر ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوک پال کے سلسلے میں مرکز کی منفی رجحان کے خلاف سپریم
کورٹ کا آج کا فیصلہ بہت اہم ہے اور اب مرکزی حکومت کو بغیر تاخیر کئے اس
معاملے میں صحیح کارروائی فوری شروع کر دینی چاہیے۔